زمبابوے اورافغانستان کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا

172
Zimbabwe and Afghanistan
Zimbabwe and Afghanistan

ہرارے۔12دسمبر (اے پی پی):زمبابوے اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو )پہلے میچ سے ہوگا۔یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب،ہرارے میں کھیلا جائے گا۔میزبان زمبابوے کی ٹیم کو مہمان افغانستان کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ زمبابوے نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

افغانستان کی ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران تین ٹی ٹونٹی ،تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔زمبابوے اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو )ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 دسمبر بر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں افغانستان کی ٹیم کو راشد خان لیڈ کریں گےجبکہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضاکریں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈ ے میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر بر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر بر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک کوئنز سپورٹس کلب،بلاوائیومیں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری 2025 تک اسی مقام بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔