35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںزمبابوے میں خشک سالی کے باعث پارک میں رکھے گئے جانوروں کی...

زمبابوے میں خشک سالی کے باعث پارک میں رکھے گئے جانوروں کی فروخت!

- Advertisement -

ہرارے ۔ 5 مئی (اے پی پی) مسلسل خشک سالی کے باعث زمبابوے کی حکومت جنگلی حیات کو بچانے کے لیے جانوروں کو شہریوں کو فروخت کرنے پرمجبور ہو گئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق زمبابوے کی پارک اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث جانور بھوک اور پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ہلاک ہو رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو شہری جانور خرید کران کی کفالت کرسکتے ہیں وہ حکومت سے جانور خرید لیں تاکہ خشک سالی کے باعث جانوروں کی زندگیاں اور ان کی نسلیں بچائی جاسکیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں