30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںزمبابوے کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، بنگلہ دیشی ٹیم مہمان ٹیم...

زمبابوے کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، بنگلہ دیشی ٹیم مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 282 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 143 رنز پر ڈھیر

- Advertisement -

سلہٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی)ٹنڈئی چتارا، سکندر رضا اور کائل جروس کی غیرمعمولی باﺅلنگ کی بدولت زمبابوے کی پہلے ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جروس اور چتارا نے دونوں اوپنرز امرالقیس اور لٹن داس کو یکے بعد دیگرے آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا، عارف الحق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، ٹنڈئی چتارا اور سکندر رضا نے 3، 3 اور کائل جروس نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوین ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان ایک رن بنا کر مجموعی طور پر 140 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، دریں اثناءزمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ پیٹر مور 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تیجل اسلام نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں