26.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںزونگ فورجی اور جے ایس زندگی کا مائی زونگ ایپ میں بینکنگ...

زونگ فورجی اور جے ایس زندگی کا مائی زونگ ایپ میں بینکنگ بطور سروس پیش کرنے کے لیے شراکت داری کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان کے معروف موبائل نیٹ ورک آپریٹر زونگ فورجی اور ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والے جے ایس زندگی نے مائی زونگ ایپ(MZA)میں بینکنگ بطور سروس(BaaS) پیش کرنے کے لیے شراکت داری کا اعلان کیاہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی باقاعدہ تقریب زونگ فورجی کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں زونگ فور جی کے چیف فنانشل آفیسر مسٹر ہوانگ زیڈونگ اور جے ایس زندگی کے سی ای او نعمان اظہر نے دستخط کیے۔جے ایس زندگی پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔تعاون کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین کوزیادہ سے زیادہ مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

مائی زونگ ایپ کے صارفین اب ایپ کے اندر براہ راست جے ایس زندگی والیٹ کا اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، جس سے وہ جے ایس زندگی کی ڈیجیٹل مالیاتی سروسز کی ایک مقررہ حد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ انضمام صارفین کو آسانی کے ساتھ اپنے موبائل اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ کرنے، پوسٹ پیڈ بلز کی ادائیگی اور زونگ فورجی کے ڈیٹا بنڈلز خریدنے کی اجازت دے گا۔

زونگ فورجی کے چیف فنانشل آفیسر مسٹر ہوانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہم جے ایس زندگی کے ساتھ شراکت داری کرنے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ مائی زونگ ایپ کے اندر ان کے بینکنگ بطور سروس(BaaS)کو ضم کر سکیں۔جے ایس زندگی کے سی ای او نعمان اظہر نے کہا کہ یہ شراکت ہمیں زونگ فورجی کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانے اور لاکھوں پاکستانیوں کو آسان اور محفوظ مالیاتی حل کے ساتھ بااختیار بنانے کی اجازت دیتی ہے۔

زونگ فورجی کے مارکیٹنگ ہیڈعمار احمد نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے صارفین کو ایک جامع ڈیجیٹل ایکوسسٹم پیش کرنے کے ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہے۔معاہدے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرڈیجیٹل مارکیٹنگ وانگ ژاؤکانگ، ڈپٹی ڈائریکٹرمارکیٹنگ وی اے ایس فیصل خالد بشیر، منیجر ڈیجیٹل سمیر نواز اورپروڈکٹ منیجر ڈیجیٹل عادل اشرف ملک بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=448361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں