زونگ فور جی اور ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے مابین بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے شراکت داری

16

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):زونگ فور جی نےوی ون ایسوسی ایٹس کے تعاون سے ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس میں ملک کا پہلااور مکمل طور پر مربوط بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان میں اربن ڈویلپمنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہے۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق زونگ فور جی کے ہیڈ آف بزنس سلوشنز فاروق رضا خان نے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ ہماری یہ شراکت زونگ فور جی کی جدت اور ڈیجیٹل مہارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ زونگ فور جی نے ہمیشہ انٹرپرائز کنیکٹیویٹی میں قیادت کی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اس پیمانے پر ایک متحدہ بلڈنگ مینجمنٹ سلوشن متعارف کروا رہے ہیں۔