26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںزیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے،سپیشل...

زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے،سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب

- Advertisement -

ملتان۔ 17 اپریل (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پودوں اور گراسی پلاٹوں کی مناسب دیکھ بھال سے بہترین ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے دفاتر میں پودوں کی منا سب دیکھ بھال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گراسی پلاٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دیا جائے اور کانٹ چھانٹ کی جائے۔انہوں نے مرکزی داخلی راستے پر پھولدار پودوں اور درختوں کی شجرکاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پودوں اور گراسی پلاٹوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت اور سستی قابل قبول نہیں۔ہیلتھ سیکرٹریٹ میں قدرتی ماحول سے خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583456

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں