- Advertisement -
سرگودھا۔ 11 فروری (اے پی پی):ملک کے معروف ماہر امراض کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد مشتاق ملک نے کہا ہے کہ سرگودھا زرعی رقبے کے لحاظ سے اچھے شہروں میں شمار ہوتا ہے مگر یہاں کا زیر زمین پانی آلودہ ہو رہا ہے ،کوشش کی جائے کہ پانی کی سٹوریج اور زیر زمین پانی کو بہتر بنانے کے لیے ہم حکومت کا ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر پانی کے بڑھتے مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل قریب میں ہمیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،اس سلسلے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاکیونکہ دنیا کے سائنسدان یہ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ جنگیں پینے کے پانی پر ہوں گی ۔ ڈاکٹر مشتاق محمد ملک نے کہا کہ پانی اللہ کی بڑی نعمت ہے اور اس کا ضیاع لمحہ فکریہ ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559003
- Advertisement -