زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ

65

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کو زیر گردش کرنسی کا حجم 8701ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو کہ پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.1فیصد ، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 9فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع (ایم 2) کا حجم 32ہزار 320ار ب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.6فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23ہزار 503ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.7فیصد کم اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3فیصد زیادہ ہے ۔

سٹیٹ بینک کے پاس دیگر ڈیپازٹس کا حجم 116ارب روپے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.3فیصد کم اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.7فیصد زیادہ ہے ۔