28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسائنسدان کراپنگ پیٹرن اور فصلوں کے اریگیشن سسٹم پر نئے تجربات کریں،سیکرٹری...

سائنسدان کراپنگ پیٹرن اور فصلوں کے اریگیشن سسٹم پر نئے تجربات کریں،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل

- Advertisement -

ملتان۔ 28 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کا زراعت کی ترقی و ترویج کیلئے زرعی تحقیق کو جدید طریقوں کے مطابق کرنے کافیصلہ۔ سائنسدانوں کو کراپنگ پیٹرن اور فصلوں کے اریگیشن سسٹم پر نئے تجربات کرنے کی ہدایت۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کم رقبہ سے زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے زرعی تحقیقاتی اداروں اور اڈاپٹیو ریسرچ فارمز پر انٹر کراپنگ کیلئے تجربات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے موجودہ فارمنگ سسٹم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھا لنا ہوگا اوردنیا میں رائج جدید اور نئی ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کاشتکاری کیلئے درکار پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

پانی جیسے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں کراپنگ پیٹرن اور باکفایت و جدید نظام آبپاشی پر تجربات کی ضرورت ہے تاکہ بہترین زرعی پیداوار سے ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی پیداوار کو برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے کیلئے زمین کی صحت بہتر بنانا ہوگی۔

ملچنگ سے زمین کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے جس سے فصل سخت گرمی کے موسم میں بھی دباو¿کا شکار نہیں ہوتی اور مٹی میں نمی بھی برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان ملکی زرعی معیشت کا مستقبل ہیں لہٰذا موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی کمی اور مارکیٹ ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کپاس، گندم، کماد اور مکئی میں انٹر کراپنگ جبکہ دھان کو کم سے کم پانی سے ریزڈ بیڈز پر کاشت کے تجربات کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں