سائنس دانوں نے انسانی دماغ بغیر تار کے کمپیوٹر سے منسلک کر دیا

167
سائنس دانوں نے انسانی دماغ بغیر تار کے کمپیوٹر سے منسلک کر دیا
سائنس دانوں نے انسانی دماغ بغیر تار کے کمپیوٹر سے منسلک کر دیا

واشنگٹن۔4اپریل (اے پی پی):امریکی سائنس دانوں نے انسانی دماغ پہلی بار بغیر تار کے کمپیوٹر سے منسلک کر دیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کےمطابق براؤن یونیورسٹی کے انجینیئرنگ پروفیسر اور برین گیٹ کلینیکل ٹرائل کی سربراہی کرنے ولے محقق لی ہچ برگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس دانوں نے کسی تار کے بغیر کمپیوٹر کو انسانی دماغ سے کمانڈ دینے کا مظاہرہ کرنے کے دوران ایک چھوٹا ٹرانسمیٹر استعمال کیا جو اسے کسی شخص کے برین موٹر کارٹیکس سے جوڑ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’برین گیٹ ٹیکنالوجی‘ کے نام سے یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جو فالج کے شکار افراد کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کی مدد سے ہم لمبے عرصے تک گھر میں دماغی سرگرمی کا اس طرح مطالعہ کر سکتے ہیں جو اس سے پہلے تقریباً ناممکن تھا۔