سابق انگلش بلے باز کرس ایڈمز کرکٹ آئرلینڈ نیشنل اکیڈمی کے نئے مینجر مقرر

187

ڈبلن ۔ 6 مئی (اے پی پی) کرکٹ آئرلینڈ نے سابق انگلش بلے باز کرس ایڈمز کو نیشنل اکیڈمی کا نیا مینجر مقرر کر دیا۔ ایڈمز کو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کریگ ہوگن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔45 سالہ ایڈمز کو کاﺅنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر اور سسکس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ وہ سرے سمیت سری لنکا اور ہالینڈ ٹیموں کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئرلینڈ کے ایمرجنگ ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے اور مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں سمیت اکیڈمی کے کوچنگ سٹاف کو میرے تجربے اور علم سے مدد ملے گی۔