اٹک۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سردارمنظر امیر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت علاقے کی ترقی کےلئے اہمیت کی حامل ہے،وہ علاقے کی ترقی کےلئے بھر پور کوششیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق تحصیل ناظم جنڈ(میجر گروپ) سردار منظر امیر خان کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میںاراکن صوبائی اسمبلی ملک شاویز خان ،ملک اعتبار خان اور ملک ظفر اقبال کے علاوہ مقامی یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ’پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔