38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر کے چیئرمین ملک ابرار احمد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔ 25 ستمبر(اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ملاقات کی ‘بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار اور حلقہ این اے 120میں شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔پیر کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن میں اہلیہ کے علاج کے بعد وطن واپسی پر بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے ملاقات کی ۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میری اہلیہ کی صحت یابی کے لئے دعاﺅں پرکارکنان اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں کلثوم نواز کی نہیں بلکہ 20کروڑ عوام کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے والے کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں