ایبٹ آباد۔ 21 اگست (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی سے چوہدری عربی گجر کی قیادت میں وی سی پھلانوالی گاوں مجاہتھ پیپل سہدہ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے بجلی کی مد میں 40 لاکھ فنڈ منظور کروا کر لیٹر جاری کر دیا۔
اس موقع پر چوہدری عربی گجر نے بجلی کی مد میں فنڈ منظور کرنے پر سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں سابق پی ڈی ایم حکومت نے مخصوص وقت میں ملک میں بے پناہ ترقیاتی کام شروع کروائے ہیں،
ایبٹ آباد میں بڑے میگا پراجیکٹ منظور ہوئے ہیں، انٹر چینج کا معاملہ ہو یا لوئر گلیات میں گیس فراہمی تو سہی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر دوبارہ حکومت میں لیکر آئیں گے، مرتضیٰ جاوید عباسی نے حلقہ کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے، عوام ان کو اس خدمت کا بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر جواب دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381085