سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 20 فیصد اضافہ

71

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی ملکی مارکیٹ میں فروخت 2 کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 650 ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم ایک کروڑ 96 لاکھ 16 ہزار 813 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔