سات ماہ کے دوران پاکستان کی افغانستان کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں 10.58 فیصد اضافہ

125
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے سات مہینوں کے دوران پاکستان کی افغانستان کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 10.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سے جنوری (2022-23) کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر 285.177 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا جنوری (2021-22) کے دوران 257.888 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 10.58 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔

سال بہ سال کی بنیاد پر، افغانستان کی برآمدات میں جنوری 2022 کے 17.384 ملین ڈالر سے جنوری 2023 میں 33.598 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں جو 93.26 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔دریں اثناء، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، جنوری 2023 کے دوران افغانستان کو ہونے والی برآمدات میں دسمبر 2022 میں 38.297 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 12.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مجموعی طور پر پاکستان کی دیگر ممالک کو برآمدات میں سات ماہ کے دوران 7.40 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو کہ 17.742 بلین ڈالر سے 16.429 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب، زیر جائزہ مدت کے دوران افغانستان سے ملک میں درآمدات گزشتہ سال 105.605 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے 13.389 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو جولائی تا جنوری (23-2022) میں 87.32 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔