سالانہ ترقیاتی بجٹ 2022-23 میں این ایچ اے کے 115 منصوبوں کے لئے ایک کھرب 18ارب 40 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے گئے، اقتصادی سروے

138
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی بجٹ 2022-23 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کے 115 منصوبوں کے لئے ایک کھرب 18ارب 40 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔

وزارت خزانہ و محصولات ڈویژن کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے رواں مالی سال 23۔2022 کے اقتصادی سروے کے مطابق سی پیک کے تحت کئی منصوبے شامل ہیں جن میں ژوب ۔کچلاک 298 کلو میٹر، خضدار۔بسیما 110 کلومیٹر، نوکنڈی ۔ماشی خیل 103 کلو میٹر اور خوشاب ۔ آواران ایم ۔ 8 کے 146 کلومیٹر زیر تعمیر منصوبے شامل ہیں۔