سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم (کل) بروز پیر سے شروع ہو گی

189

راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم (کل) بروز پیر سے شروع ہو گی ، پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کے مطابق مہم کا مقصد پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا ہے، انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا، 2 لاکھ ورکر پولیو مہم کا حصہ ہوں گے جبکہ مہم کے دوران دو کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ وائرس کے خاتمے کے لئے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے لہذا والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، خضر افضال کا کہنا تھا کہ اگرچہ مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور پنجاب 2020 سے پولیو کیسوں سے پاک ہے لیکن آبادی کی نقل و حمل سے پنجاب میں وائرس دوبارہ داخل ہو سکتا ہے، وائرس کو روکنے کے لیئے داخلی ، خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔