سال کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی صنعت کے خام مال کی کھپت میں 4.23 ملین بیلز کی کمی

174

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2007-08ءکے دوران ٹیکسٹائل کی قومی صنعت نے16.31 ملین روئی کی گانٹھیں استعمال کی تھیں جبکہ مالی سال 2015-16 ءمیں روئی کی کھپت12.08 ملین بیلز تک کم ہوگئی۔ 9 سال کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی صنعت کے خام مال کی کھپت میں 4.23 ملین بیلز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹیکسٹائل ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل2018-19ء کے دوران روئی کی 2.1 ملین گانٹھیں درآمدکی گئی ہیں جبکہ مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 2.9 ملین بیلز ریکارڈ کیا گیا تھا۔