33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتجارتی خبریںسام سنگ کے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں سالانہ بنیاد پر 1.2...

سام سنگ کے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد اضافہ ،حجم 4.6 ارب ڈالر رہا

- Advertisement -

سیئول۔30اپریل (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ ) کے دوران اس کے آپریٹنگ منافع میں سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

اے ایف پی نے سام سنگ کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا آپریٹنگ منافع 6.68 ٹریلین وان (4.6 ارب ڈالر ) رہا جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی سیل کا حجم 79.14 ٹریلین وان رہا جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590029

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں