39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںسانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے...

سانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے میں ڈی این اے ٹیسٹ کے باعث 6 سے 8 دن لگ سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔8 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے باعث 6 سے 8 دن لگ سکتے ہیں۔ ورثاءمعلومات کے لئے اسلام آباد فون نمبر0092.51.9260340 سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کے طیارہ کو حویلیاں کے علاقے میں پیش آنے والا اچانک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضروری کارروائی کے بعد فوری طور پر لواحقین کے حوالے کی جائیں گی اور اس عمل میں 6 سے 8 دن لگ سکتے ہیں۔ و

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں