21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںساہیوال،ملکی معیشت کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس...

ساہیوال،ملکی معیشت کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی اگیتی کاشت کو یقینی بنایا جائے، ڈائریکٹر جنرل زراعت

- Advertisement -

ساہیوال۔ 09 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ساہیوال ڈویژن کا دورہ کیا۔توسیعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن میں جاری محکمانہ سرگرمیاں خاص کراگیتی کاشتہ کپاس مہم، کپاس بیج کی مارکیٹ میں دستیابی اور قیمت کا جائزہ لیااوراس بات پر زور دیا کہ اگیتی کاشتہ کپاس ہی بھرپور پیداوار اور فی ایکڑ زیادہ منافع کی ضامن ہے، ملکی معیشت کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی اگیتی کاشت کو یقینی بنایا جائے اور ہر توسیعی کارکن کو اس سلسلے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر ، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تحصیل ساہیوال کے زراعت افسران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں ابھی تک 17 ہزار ایکڑ کپاس کاشت ہو چکی ہے اوراگیتی کپاس کاشت کے لیے آنے والے دنوں موزوں درجہ حرارت کی بدولت کپاس کی کاشت میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی اورمقررہ ٹارگٹ کا حصول 31 مارچ تک یقینی بنائیں گے۔بعدازاں چوہدری عبدالحمید نے زیر تعمیرماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیارکاجائزہ لیا۔انہوں نے جوگی چوک اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ڈیلرز سے کپاس کے بیچ کی فروخت کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ مارکیٹ میں کپاس کے بیچ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اگیتی کاشت کپاس میں اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے مرکز ہڑپہ گاؤں 1/10L تحصیل ساہیوال میں چوہدری منیر عالم کاشتکار کے ڈیرہ پر منعقد کردہ کاشتکاران کے تربیتی پروگرام میں شمولیت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے کراپنگ پیٹرن میں مٹر، الو اور تیلداراجناس کی برداشت کے بعد اگیتی کپاس کی کاشت کو خاص اہمیت حاصل ہے اور زمینداران کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیےکیونکہ اگیتی کاشتہ کپاس ہی بھرپور پیداوار اور منافع کی ضامن ہے۔انہوں نے بروقت اگیتی کپاس کاشت کی مہم چلانے پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع کا شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں