ساہیوال۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع چوھدری شہباز اختر ضلع ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام تیل دار اجناس/کینولا اور گندم کےبارے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تیل دار اجناس/کینولا اور گندم کی کاشت کے فروغ کیلئے چک نمبر56/5L میں ترقی پسند کاشتکار حاجی مسعود سعیدکے ڈیرہ پرمنعقدہ پروگرام میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹرزراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کسانوں کو تیل دار اجناس/کینولہ کی پیداواری ٹیکنالوجی اور اس کے فوائد کے متعلق آگاہ کیا اور زمینداروں کو اس بات پر آمادہ کیا کہ ہر کاشتکار اپنی اور ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیل دار اجناس/کینولہ کاشت کریں تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچا کر قوم اور ملک کو خوشحال بنایا جا سکے۔
انہوں نے تیل دار اجناس / کینولا کے قومی منصوبہ جات کے متعلق زمینداروں کو آگاہی دی اورتدارک سموگ کے حوالے سے حکومت کے پاس کردہ قوانین کے متعلق کاشتکاروں کو بریفنگ دی۔اس موقع پر گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے صرف اور صرف منظور شدہ اقسام کاشت کریں اور 1500 روپے فی تھیلا سبسڈی حاصل کریں