ساہیوال میں بدنامِ زمانہ ڈاکو عامر شہزاد ڈُھڈی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ، دو ساتھی فرار

24

ساہیوال۔ 02 جولائی (اے پی پی):ساہیوال میں بدنامِ زمانہ ڈاکو عامر شہزاد ڈُھڈی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ، دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ ڈاکوعامر شہزاد 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 5 سے زائد سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا۔ CCD ٹیم سے مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ملزم ڈکیتی، راہزنی، مویشی چوری اور وارداتوں کے دوران فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے اس مجرم کا انجام قانون کی بالادستی کی ایک بڑی مثال ہے۔یہ کارروائی منظم جرائم کے خلاف CCD ساہیوال کی اہم کامیابی ہے۔ مزید ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔