33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںساہیوال کول پاور پلانٹ، توانائی، معیشت اور تعلیم میں ترقی کی علامت

ساہیوال کول پاور پلانٹ، توانائی، معیشت اور تعلیم میں ترقی کی علامت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ توانائی، معیشت اور تعلیم میں ترقی کی علامت کے طور پر کام کر رہا ہے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں جہاں توانائی کی قلت نے طویل عرصے تک معاشی ترقی اور روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے ، وہیں ساہیوال کول پاور پلانٹ ایک عظیم کارنامے کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف گھروں کو روشن کرتا ہے بلکہ صنعتوں کو توانائی فراہم کر کے معیشت کو مضبوط کر رہا ہے اور مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1320 میگا واٹ کا جدید ترین پلانٹ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا اہم ستون ہے، جو جدید سپرکریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کوئلے کے کم استعمال (15-20فیصد)، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی (25فیصد )، مضر ذرات کی 90فیصد صفائی، اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے 85فیصد اخراج کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ نائٹروجن آکسائیڈ میں بھی 40فیصد کمی لائی گئی ہے، اور اخراج کی نگرانی کا جدید نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی معیار پر مکمل عملدرآمد ممکن ہو۔ساہیوال پاور پلانٹ کی بدولت ملک میں بجلی کی قلت میں نمایاں کمی آئی ہے اور تقریباً 40 لاکھ گھرانوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف صنعتیں چمک اُٹھی ہیں بلکہ پنجاب بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔پلانٹ نے مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لیے مقامی سپلائرز اور کاروباروں کو شامل کیا ہے اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

سب سے اہم پہلو اس کا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہے جو جدید تربیتی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو توانائی کے شعبے میں مہارت دے رہا ہے۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے80ہزاردرختوں کی شجرکاری، صاف ہوا کا منصوبہ، کسانوں کے لیے ٹیوب ویل اور صحت و تعلیم کے لیے کمیونٹی پروگرامز،ساہیوال پاور پلانٹ صرف ایک بجلی گھر نہیں، بلکہ پاکستان کے روشن، خوشحال اور ماحولیاتی طور پر محفوظ مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ یہ ماڈل پاکستان کو توانائی کے خود کفیل مستقبل کی جانب لے جانے کی روشن راہ فراہم کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں