29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںساہیوال ہسپتال آتشزدگی کیس کی سماعت ملتوی

ساہیوال ہسپتال آتشزدگی کیس کی سماعت ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال ہسپتال آتشزدگی کیس میں جوڈیشل انکوائری نہ کروانے پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔

درخواست گزار ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور محکمہ صحت کی جانب سے واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع برقرار رکھتے ہوئے دائر درخواست پر سماعت 22مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں