26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںسبزیوں و پھلوں کو دیر تک محفوظ رکھنے کیلئے لیزر ٹیکنالوجی پر...

سبزیوں و پھلوں کو دیر تک محفوظ رکھنے کیلئے لیزر ٹیکنالوجی پر عملدرآمد شروع کردیاگیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):جراثیم سے پاک، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سبزیوں و پھلوں کو دیر تک محفوظ رکھنے کیلئے لیزر ٹیکنالوجی پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے اور کاشتکاروں سے کہاگیاہے کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کو تادیرتازہ اور محفوظ رکھنے کیلئے شعاعوں کے استعمال کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنائیں تاکہ زرعی اجناس کو جراثیم سے پاک اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بناکر بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

جامعہ زرعیہ کے فوڈ ٹیکنالوجسٹ اکرام شاہدنے بتایاکہ ملک کی کل جی ڈی پی میں پنجاب کے زرعی شعبے کا حصہ 70فیصد اوربرآمدات کا 60فیصد زرعی اجناس پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمد کنندہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک سے آئے سبزیوں اور پھلوں کے انسانی صحت کیلئے محفوظ ہونے بارے تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا پھلوں اور سبزیوں کوبیرون ملک بھجوانے سے پہلے جراثیم اور حشرات کو ختم کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ زرعی اجناس کی ا شعاع زدگی تیز دھوپ میں اجناس کو جراثیم سے پاک کرنے کی جدید شکل ہے نیز اس عمل میں زرعی اجناس کو کم فریکونسی والی گیماشعاعوں سے گزارا جاتاہے جس سے اجناس جراثیم اور حشرات کے خاتمہ سے انسانی صحت کیلئے محفوظ اورتادیر قابل استعمال بن جاتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ خوراک کی اشعاع زدگی کے تجارتی پیمانے پر جراثیم کشی کے عمل کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ ترین مانا جاتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507595

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں