اسلام آباد ۔ 27مئی(اے پی پی)اپریل2019ءکے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 32.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل2018ءمیں 30.6 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2018ءکے مقابلہ میں اپریل2019ءکے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔