اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مرادسعیدنے کہاہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔جمعرات کواپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیرنے کہاہے کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ ملکر تجدید عہد کرینگے کہ قومی غیرت، ملکی خودمختاری اور خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور اسکے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرینگے۔