ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت ضلع بھر میں زیرو ویسٹ مہم کو تیز کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری

81

ملتان ۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت ضلع بھر میں زیرو ویسٹ مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت صفائی کا مثالی نظام متعارف کرانا ترجیح ہے ، اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا کڑا احتساب کیا جارہا ہے۔محمد علی بخاری نے کہا کہ پورٹل پر روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ کولیکشن کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔