لاہور۔19مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سحری و نماز فجر کے اوقات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چیکنگ کی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے کینٹ ڈویژن میں مختلف مقامات کے سرپرائز دورے کئے۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی محل پورہ، ہربنس پورہ میں مساجد سیکورٹی چیکنگ کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شالامار ایریا میں مساجد سیکورٹی کی سرپرائز چیکنگ کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن اور پیرو کی گشت ڈیوٹی بھی چیک کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت کے مطابق آپریشن ونگ کے تمام افسران بھی فیلڈ میں موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام افسران بھی فیلڈ میں موجود تھے۔ایس پیز، ایس ڈی پی او، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی اپنے علاقوں میں سیکورٹی چیکنگ کی۔
افسران نے شیڈول کے مطابق جوانوں کی ڈیوٹی پر موجودگی چیک کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاہے کہ شہر بھر کی تمام مساجد کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، رمضان المبارک میں سحر و افطار، ہر نماز پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، سحر وافطار اوقات میں سیکورٹی کے اضافی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574050