ویانا۔29اکتوبر (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف ٹینس سٹار بورنا کورک کو ٹائی بریک پر 6-7(11-13)اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 33 سالہ سرب ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2011 ، 2012 ، 2014 ، 2015 اور 2018 میں پانچ مرتبہ سیزن کے اختتام پر سرفہرست کھلاڑی رہے ہیں ۔ایک اور رائونڈ 32میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو 7-6(7-3)کی شکست کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔