31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںسرحدی کشیدگی ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لئےمعطل

سرحدی کشیدگی ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لئےمعطل

- Advertisement -

نئی دہلی۔9مئی (اے پی پی):بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ جموں کے قصبے سے 200 کلومیٹر (125 میل) سے بھی کم فاصلے پر دھرم شالہ میں جمعرات کو ہونے والے میچ کو ترک کرنے کے بعد کرکٹ حکام نے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا، جہاں کئی گھنٹے قبل دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔۔

10 ٹیموں پر مشتمل آئی پی ایل، جس میں دنیا بھر سے کرکٹ کے غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں اور اس کھیل کا سب سے امیر مقابلہ ہے، 22 مارچ کو شروع ہوا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کو جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کی میزبانی کرنا تھی۔ فائنل 25 مئی کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے اور عام طور پر عالمی ٹیلی ویژن کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی سٹارز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور مچ مارش شامل ہیں جب کہ سابق کپتان رکی پونٹنگ پنجاب کے کوچ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594775

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں