اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو انہوں اپنے تعزیتی پیغام میں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سرمد جلال عثمانی ایک قابل ماہر قانون تھے
ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585326