سردار عبدالرب نشترکی 61 ویں برسی جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

236

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61 ویں برسی جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین اس عظیم رہنما کی وطن عزیز کے لئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے۔ وہ 2 اگست 1949ءسے لے کر24 نومبر 1951ءتک پنجاب کے گورنر رہے۔ سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958ءکو انتقال کر گئے تھے ۔جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا۔کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔