17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںسردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی...

سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا ۔

پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد پرایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطاء الرحمٰن نے وفاقی وزیر کااستقبال کیا ۔ اس موقع پر انہیں وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا اولین ترجیح ہے۔حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں