سرزمین کی حفاظت کرنے والے پاکستان کے بہادر جوان منیر حسین شہید کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

55
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اور میری قوم سرزمین کی حفاظت کرنے والے پاکستان کے بہادر جوان منیر حسین شہید کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ 26 جون کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار منیر حسین کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کے بعد جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہر شہید کا خاندان ہمیشہ پرعزم ہوتا ہے، شہید منیر حسین کے بیٹے مزمل حسین نے اسی بہادری سے کہا کہ ہم سب وطن کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ماشاللہ مجھے ان پر فخر ہے ۔