سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات میں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

Deputy Commissioner Gujarat
Deputy Commissioner Gujarat

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات میں جاری ہیں، کبڈی کے شوقین افراد ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں ضرور تشریف لائیں، تماشائیوں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نےٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، سی او ضلع کونسل ملک ابرار، علی ابرار جوڑااس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو مقابلے ہوئے، پہلے مقابلے میں پاک آرمی اور گجرات کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں پاک آرمی کی ٹیم فاتح قرار پائی، دوسرے مقابلے میں واپڈ اور اسلام آباد کی ٹیم کے مقابلے میں واپڈ کی ٹیم فاتح رہی،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کبڈی ٹورنامنٹ گجرات کے شہریوں کے لیے ایک شاندار ایونٹ ہے، کبڈی کے شوقین افراد اسٹیڈیم ضرور تشریف لائیں، اسٹیڈیم میں داخلے کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے، شہریوں کے لیے فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔