سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تقریب میں شرکت

112

بیجنگ۔4فروری (اے پی پی):چین میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی تقریب میں پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی اس موقع پر موجود ہیں۔