22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںسرمایہ کاری، تکنیکی ترقی اور جدید زرعی طریقے اپنا کر پاکستان خوراک...

سرمایہ کاری، تکنیکی ترقی اور جدید زرعی طریقے اپنا کر پاکستان خوراک کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے، سیف الرحمان

- Advertisement -

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):مناسب سرمایہ کاری، تکنیکی ترقی اور جدید زرعی طریقے اپنا کر پاکستان اپنی خوراک کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے اور اضافی پیداوار بین الاقوامی منڈیوں کو برآمد کر سکتا ہے۔

یہ بات کوآرڈینٹر وفاقی محتسب سیف ارحمان نے اتوار کو فوڈ پروڈیوسرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متنوع زرعی منظرنامے اور فصلوں کی کاشت کے لیے سازگار آب و ہوا کے پیش نظر عالمی فوڈ ایکسپورٹ مارکیٹ کا اہم رکن بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

پاکستان پہلے ہی گندم، چاول، گنا، پھل اور سبزیاں پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں سے ایک ہے لیکن برآمدات کے لحاظ سے یہ شعبہ بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات کو وسعت اور نقل و حمل کے نیٹ ورک کو بہتر بنا کر فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم اور برآمدی مال کے حجم میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لاتے ہوئے کوالٹی کنٹرول کو معیاری بنا کر اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل پر توجہ دے کر پاکستان مشرق وسطی، یورپ اور دیگر منافع بخش غیر ملکی منڈیوں میں جگہ بنا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں