- Advertisement -
ملتان ۔ 26 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں ہر طالب علم ایک پودا مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام سکولز کےطالب علموں میں پودے تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ پودوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائی سکول اور گونمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلباءکی جانب سے کی جانیوالی شجرکاری مہم میں شرکت بھی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601545
- Advertisement -