26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت دفاعی پیدوار کے مختلف...

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت دفاعی پیدوار کے مختلف منصوبوں کے لئے 3776ملین روپے مختص

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت دفاعی پیدوار کے مختلف منصوبوں کے لئے 3776ملین روپے مختص کر دیئے ۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار کی جاری سکیموں میں گواردر میں شپمنٹ کے لئے منیجمنٹ سیل کے قیام کے لئے 117.121ملین روپے ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 3658.879ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475522

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں