سرگودھا، مساجداورامام بارگاہوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات

91

سرگودھا۔ 11 اپریل (اے پی پی):سرگودھا میں پولیس کی جانب سے نمازِ جمعہ کے سلسلہ میں مساجداورامام بارگاہوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پراہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداورامام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹیز کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا اورپولیس ملازمین کو الر ٹ رکھا۔ تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے براہ راست خود نگرانی کی۔