سرگودھامیں نیشنل گیمز کے سلسلے میں طالبات کی ہاکی ٹرائلزمیں بھرپور شرکت

99

سرگودھا ۔ 19 مارچ (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج سرگودھامیں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں طالبات ہاکی ٹرائلزمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کی خصوصی ہدایت پر اُستاد محمد بشیر نے نیشنل گیمز کے سلسلہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا ہاکی گراؤنڈ میں گرلز ہاکی کے ٹرائلز لیے۔

جس میں سرگودھا کے مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ ٹرائلز میں گول کیپر مریم عنصر، فل بیک ایمن اشرف ، ہاف بیکس میں ماہا رمضان ،عیشا شفیق جبکہ فارورڈز میں علینہ ثناء عائشہ حبیب،ذنیرہ صدف مہرین باجوہ ٹرائلز میں کامیاب ہوئیں۔ اُستاد محمد بشیر نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو اُٹھانے کے لیےہمیں بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔ ہاکی میں طالبات کی دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اُستاد محمد بشیر نے کہا کہ اگر یہی دلچسپی رہی تو انشاء اللہ ہاکی کو فروغ ملے گا۔