سرگودھاپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار،مالِ مسروقہ برآمد

155
گرفتار

سرگودھا۔1اکتوبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے اُسکے قبضہ سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز جن کی مالیت 2 لاکھ 10 ہزارروپے ہے برآمد کرلیے اور برآمدہ مال ِ

مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔اسی طرح تھا نہ میانی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی، نقب زنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 17 مقدمات میں مطلوب 4 رکنی گینگ کو گرفتارکرکے 32 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کا مال ِمسروقہ برآمدکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے نقدی، زیورات، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز کل مالیتی مال مسروقہ 32 لاکھ 49 ہزار روپے برآمد کر لیا گیا،برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔