سرگودھا۔ 17 اپریل (اے پی پی):سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکینڈری سکول میں صفائی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، تربیتی پروگرام میں ٹی ایم ٹی کے ڈائریکٹر میجر (ریٹائرڈ) محمد وقاص نے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت، کوڑا دان کے درست استعمال، اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بچوں سے کہا کہ گھروں، محلوں اور اسکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور گندگی پھیلانے والوں کو اس کام سے روکا جائے۔تقریب میں سکول کی پرنسپل مسز روبینہ، وائس پرنسپل شبنم النساء اور ایس ایس ٹی عنبرین بھی موجود تھیں۔
سکول کے اسٹاف نے طالبات کی تربیت میں بھرپور حصہ لیا اور صفائی کے عمل کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔آگاہی سیشن میں سٹوڈنٹس نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا یہ اقدام صفائی کی صورتحال کی بہتری جانب مثبت پیش رفت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583484