33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا پریس کلب کا افواجِ پاکستان اور ضلعی اداروں کی جنگی حالات...

سرگودھا پریس کلب کا افواجِ پاکستان اور ضلعی اداروں کی جنگی حالات میں خدمات پر اظہار تشکر

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 14 مئی (اے پی پی):سرگودھا پریس کلب میں افواجِ پاکستان اور ضلعی اداروں کو جنگی حالات میں خدمات پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنرسرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم تھے۔ صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے مہمانِ خصوصی کا استقبال ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنرمحمد وسیم نےکہا کہ معرکہ حق اور بنیان مرصوص نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم زندہ ہے،جب بھی وطن کی آن، بان اور شان پر بات آئی ہے

ہم نے متحد ہو کر دشمن کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہین جب اُڑتے ہیں تو فضائیں گونج اٹھتی ہیں، ہمارے مجاہد پانیوں اور سرزمین پر دشمن کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عالم اسلام میں پاکستان کی عزت اور دنیا میں تحسین کا باعث بنی ہے،سرگودھا کے لوگوں نے ایک بارپھربہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ جذبۂ ایمانی ایک مجاہد کا سب سے بڑا ہتھیار ہے،ہمارے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ سول ڈیفنس کی تربیت ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وقت پڑنے پر وطن کا دفاع ممکن ہو سکے۔تقریب سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، شیخ محمد رضوان، شہزاد شیرازی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں