سرگودھا پولیس کامنشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 ملزمان گرفتار

26
drug dealers arrested
drug dealers arrested

سرگودھا۔ 22 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2.09 کلو گرام چرس،70 لٹر شراب،53 گرام آئس اور 11 غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے طاہر سے چرس 700 گرام، ظہیر سے چرس 720 گرام،آئس 05 گرام،تھانہ اربن ایریا پولیس نے خرم سے چرس 530 گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ممتاز سے چرس 140 گرام، تھانہ بھیرہ پولیس نے وقاص سے آئس 48 گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نسیم سے شراب 20 لٹربرآمد کی ۔

تھانہ میانی پولیس نے عبدالرحمان سے شراب 20 لٹر، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عدنان سے شراب 30 لٹر،عادل سے پسٹل30بور، یونس سے بندوق 12بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے امجد سے کلاشنکوف، تھانہ ساہیوال پولیس نے رمضان سے پسٹل30بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ارسلان سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے آصف سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے اصغر سے پسٹل30بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے رضوان سے پسٹل30بور اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ثقلین سے پسٹل 30 ور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔