سرگودھا یونیورسٹی نے تعلیمی و تحقیقی جدت کو یقینی بنانےکے لئے جامع حکمت عملی کے منصوبے کا اجرا کر دیا

186

سرگودھا۔5اگست (اے پی پی):سرگودھا یونیورسٹی نے تعلیمی و تحقیقی جدت کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کے منصوبے کا اجراکر دیا۔ سرگودھا یونیورسٹی کے سٹریٹجک پلان کی رونمائی تقریب تعلیمی مستقبل پر دوسری قومی کانفرنس کے موقع پر منعقد کی گئی جبکہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر

مختار احمد اور وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے سٹریٹجک پلان کی رونمائی کی۔سٹریٹجک پلان کے تحت سرگودھا یونیورسٹی2028 تک معیاری تعلیم کی فراہمی، جدید تحقیق و نئے علوم کی آبیاری، تعلیمی برتری، کمیونٹی سروسز کو یقینی بنانے اورعالمی تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے مربوط لائحہ عمل کا اطلاق کرے گی۔ اس موقع پر مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز، سرگودھا یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی صدور اور افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کی جامع حکمت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مستقبل کا روڈمیپ قرار دیا۔