23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںسریاب میں بہت سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے،میر عبیداللہ...

سریاب میں بہت سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے،میر عبیداللہ گورگیج

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی تعاون سے سریاب میں بہت سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سریاب کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ، یہاں پانی، صحت، تعلیم اور صفائی ستھرائی دیگر مسائل حل طلب ہیں۔ عوام کے جملہ مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

- Advertisement -

کلی قمبرانی و ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرنے کے لئے گیس پائپ لائن بچھائے جاچکی ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر عمائدین نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ میر عبیداللہ گورگیج نے انہیں یقین دلایا کہ حلقے میں بہت سارے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں